Thursday, September 19, 2024

میرپور خاص میں استعمال کی گئی زبان ضمیر جاگنے والوں کی نہیں بلکہ ضمیر فروشوں کی ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

میرپور خاص میں استعمال کی گئی زبان ضمیر جاگنے والوں کی نہیں بلکہ ضمیر فروشوں کی ہے: ڈاکٹر فاروق ستار
April 1, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ جو زبان میر پور خاص میں استعمال کی گئی وہ ضمیر جاگنے والوں کی نہیں بلکہ ضمیر فروشوں کی ہے۔ ایسی صورتحال پیدا نہ کی جائے کہ ریفری سب کو کان پکڑ کر باہر نکال دے۔ خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال کی میرپورخاص میں تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فاروق ستار بولے ان کی زبان نہ کھلوائی جائے ورنہ وہ بھی دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بہت کچھ پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وکٹیں گرانے کے دعوے ناکام ہوئے تو اشتعال انگیزی کی پالیسی اپنا لی گئی۔ فاروق ستار نے کہا جب سب جماعتیں ایک ہی گراؤنڈ پر ہیں تو ایسی حرکتیں نہ کی جائیں کہ ریفری سب کو باہر نکال دے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس تھی تو پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مگر انہوں نے پوری تقریر میں کہیں کسی کا نام نہ لیا۔ صرف مخصوص ٹولہ کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔