Thursday, April 25, 2024

میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے

میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے
October 6, 2019
 میرپور (92 نیوز) میرپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جڑی کس میں آفٹر شاکس کے بعد پولٹری فارم کی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مالک  کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ  کمشنر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے بعد متاثرہ عمارتوں میں رہائش دینا جرم ہے۔