Friday, April 19, 2024

میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد زندگی معمول پر لوٹنے لگی

میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد زندگی معمول پر لوٹنے لگی
October 10, 2019
 میرپور (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد زندگی معمول پر لوٹنے لگی ۔ نہر اپر جہلم میں متاثر ہونے والی میرپور جاتلاں روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بحال کردی گئی ۔ میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے 17 روز بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی۔ میرپور اور جاتلاں کی رونقیں بحال ہوگئی۔ زلزلے سے متاثرہ میرپور جاتلاں روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بحال کر دی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی اداروں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستوں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ زلزلے کے 17 روز بعد بھی تعلیمی اداروں میں مکمل طور پر سرگرمیوں کا آغاز نہ ہو سکا۔ چند اسکولوں کو ابھی تک شیلٹر ٹینٹ نہیں مل سکا۔ چوبیس ستمبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے نے جہاں سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچایا وہیں کئی علاقوں میں سڑکیں پھٹ گئیں اور اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں تھیں۔