Tuesday, May 7, 2024

میرپور آزاد کشمیر ، لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر زندگیاں تباہ کرنے والے گروہ کا انکشاف

میرپور آزاد کشمیر ، لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر زندگیاں تباہ کرنے والے گروہ کا انکشاف
April 28, 2018
میرپور آزاد کشمیر (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں معصوم لڑکیوں اور ان کے والدین کو سنہرے مستقبل کے خواب دکھا کر ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ۔ نواحی علاقے کی متعدد لڑکیاں ملزمان کا شکار بن چکی ہیں۔ ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ متاثرہ خواتین نے الزام عائد کیا کہ گروہ کے لڑکے چھٹیاں منانے آتے ہیں اور لڑکیوں سے شادی کر کے واپس برطانیہ بھاگ جاتے ہیں۔ متاثرہ لڑکیاں جب طلاق کا مطالبہ کریں تو ان پر زیورات چوری کا الزام لگا دیتے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے برطانوی ایمبیسی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔