Friday, March 29, 2024

میرپور آزاد کشمیر، شادی ہال کی عمارت زمین بوس، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

میرپور آزاد کشمیر، شادی ہال کی عمارت زمین بوس، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
July 17, 2020
میرپور (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر کے علاقے  چکسواری کے مقام پر تین منزلہ شادی ہال کی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 15 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ میر پور آزاد کشمیر کے علاقے چکسواری میں المناک واقعہ پیش آیا۔ تین منزلہ شادی ہال کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ 50 کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چکسواری میں واقع میرج ہال کے بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ بنانے کے لئے تعمیر کا کام جاری تھا۔ مزدور جیک لگا کر ایک حصے کا چھت اٹھارہے تھے کہ جیک سلیپ ھونے کی وجہ سے 3 منزلہ عمارت نیچے آ گری اور 50 کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج کی ٹیم بھی کی موقع پرپہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتازاور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 17 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔