Friday, May 17, 2024

میرپور آزاد کشمیر، زلزلہ سے متاثرہ خواتین و بچوں کی بحالی کیلئے 2 دارالفلاح مراکز کا قیام

میرپور آزاد کشمیر، زلزلہ سے متاثرہ خواتین و بچوں کی بحالی  کیلئے 2 دارالفلاح مراکز کا قیام
December 14, 2019
میرپور (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ خواتین اور بچوں  کی بحالی  کے لئے 2 دارالفلاح مراکز قائم کردئیے گئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان کہتے ہیں۔آخری متاثرہ زلزلہ  کی بحالی تک کام کرتے رہیں گے۔ متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پیش پیش میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی بحالی کے لئے موھڑہ ککری اور نکہ میں دو دارالفلاح مراکز قائم کردیئے گئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان اور آسٹریلیا ھائی کمشن کی فرسٹ سیکریٹری مس اینا ڈاٹسن نےفلاحی مراکز کا افتتاح کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل خان کا کہنا تھا این ڈی ایم اے میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک کام  کرتی رھے گی۔ متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے دارالفلاح مراکز میں ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حال کرلی گئیں۔ جو خواتین اور بچوں میں زلزلے کا خوف اور اثرات کو دور کرینگے۔ دارالفلاح کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے ثوبیہ کمال، نورین فاروق ابراھیم، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سمیت دیگر اعلی سول و فوجی افسران اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔