Friday, April 19, 2024

میرپور آزاد کشمیر، حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

میرپور آزاد کشمیر، حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
November 24, 2019
میرپور (92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 3 میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ن لیگ کے صہیب سعید اور پی ٹی آئی کے سلطان محمود چودھری میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، سیٹ ن لیگ کے چودھری محمد سعید کی توہین عدالت کیس میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر ضمنی الیکشن کو پرامن ماحول میں منعقد کرنے کے لیے پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں، 2700 سے زائد پولیس کی نفری تعینات ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے 119 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرپور آزاد کشمیر حلقہ کو 8 زون میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایس پی رینک کے پولیس آفیسرنگرانی کریں گے جبکہ 19 سیکٹربنائے گئے ہیں جن کی نگرانی ڈی ایس پی لیول کے پولیس افسرکریں گے۔ حلقہ میں 50 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 20 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، 61 حساس پولنگ اسٹیشن پر 18 پولیس اہلکار جبکہ 8 نارمل پولنگ اسٹیشنوں پر 15 پولیس کانسٹیبل تعینات ہیں۔