Sunday, September 8, 2024

میرٹ کے برعکس فیصلے کرنیوالا جج کمتر انسان ہوتا ہے  : چیف جسٹس منظورملک

میرٹ کے برعکس فیصلے کرنیوالا جج کمتر انسان ہوتا ہے  : چیف جسٹس منظورملک
August 29, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ جج صاحبان کو چاہیے کہ سوچ سمجھ کر، کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر دلیری سے میرٹ پر فیصلے کریں، میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ کرنے والا جج ایک کمتر انسان ہوتا ہے۔ پنجاب کی عدلیہ میں تقرریاں پانے والے نئے سول ججز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے شمار مسائل ہیں جبکہ تکالیف میں گِھرے ہوئے لوگ عدلیہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز اپنے اند ر مزید بہتری لا کر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے رجسٹرار ہائی کورٹ طارق افتخار احمد نے نومنتخب تین سو انہتر سول ججوں سے اجتماعی طور پر ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ نئے سول ججوں میں پچاسی خواتین بھی شامل ہیں ۔