Thursday, April 18, 2024

میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی کی برسی،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی کی برسی،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال
May 21, 2018
سرینگر (92 نیوز) میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی کی برسی پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے ۔ سڑکیں اور بازار بند ہیں ۔ مظاہروں کو کچلنے کیلئےکٹھ پتلی انتظامیہ نےسرینگر میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی جبکہ جگہ جگہ قابض فوجیوں نے ناکہ بندی کرکے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے اور حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ۔ حریت رہنما میر واعظ مولوی فاروق کو 21 مئی 1990ء کو اور خواجہ عبدالغنی لون کو 21 مئی 2002ء کو نامعلوم حملہ آوروں نے شہید کیا تھا۔