Friday, April 19, 2024

میرواعظ مولوی خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

میرواعظ مولوی خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
May 21, 2019
 سرینگر (92 نیوز) کشمیری رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ حریت رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکیں ویران رہیں۔ حریت قیادت نے سری نگر میں یادگار شہدا کی جانب ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جسے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے پابندیاں نافذ کر دیں۔ بھارتی اہلکاروں نے  گلیوں کی ناکہ بندی کرکے  شہر کو  فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا  جبکہ میرواعظ عمر فاروق اور ہلال احمد وار کو بھی گھروں میں  نظر بند کر دیا۔ حریت رہنما میر واعظ مولوی فاروق کو اکیس مئی انیس سو نوے جبکہ خواجہ عبدالغنی لون کو دو ہزار دو میں شہید کیا گیا تھا۔