Friday, May 17, 2024

میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
October 29, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر بلوچستان ظہور آغا نے حلف لیا۔ عبدالقدوس بزنجو کے حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچنے پرگارڈز نے سلامی دی۔

اپوزیشن اور حکومتی ارکان اسمبلی نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا، اور ان کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بزنجو بلامقابلہ قائد ایوان منتخب ہوئے۔ قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔