Thursday, April 18, 2024

میرعامر مگسی اور میر نادر مگسی کے خلاف نیب کی تحقیقات کا آغاز

میرعامر مگسی اور میر نادر مگسی کے خلاف نیب کی تحقیقات کا آغاز
April 25, 2021

سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے دوارکان اسمبلی کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا، میرعامر مگسی اور میر نادر مگسی کے خلاف قمبر شہداد کوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کی دوارب روپے کی رقم جھل مگسی منتقل کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، نیب سکھر نے ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ کو 29اپریل کو طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے دوارکان اسمبلی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ کردیا گیا۔ میرعامر مگسی اور میرنادر مگسی کے خلاف قمبر شہداد کوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے دوارب روپے جھل مگسی منتقل کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی، نیب سکھر نے 2008 سے 2013 تک قمبر شہداد کوٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب سکھر کے مطابق دو ارب کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے گئے،2010 میں سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں کے ٹھیکے بلاول شیخ اور پرس رام نامی ٹھیکیداروں کو دئیے گئے۔

نیب نے 2008 سے 2013 تک قمبر شہداد کوٹ کیلئے آنے والے 850 ملین روپے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں جبکہ 29 اپریل کو ڈپٹی کمشنر یا ان کے نمائندہ کو ریکارڈ سمیت نیب میں حاضرہونے کی ہدایت کی ہے۔