Thursday, March 28, 2024

میرانشاہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے گل خان کو سپرد خاک کردیاگیا

میرانشاہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے گل خان کو سپرد خاک کردیاگیا
May 28, 2019
خیبر (92 نیوز) میرانشاہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے گل خان کو سپرد خاک کردیاگیا۔ میرانشاہ چیک پوسٹ پر محسن داوڑ علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا اہلکار گل خان شہید ہو گیا ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ حملے میں   پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے، شہید کا تعلق جمرود سے تھا،سوگواروں میں3بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ شہید  اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ، ضلع خیبر میں شہید گل خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکتکی ۔ سوات اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک بھی نماز جنازہ میں  شریک ہوئے، پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنےکو ملے ۔ پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دوسری طرف  پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ہی مکی گڑھ چوکی پر حملہ ناکام بنادیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا،مؤثر جوابی کارروائی پر حملہ آور پسپا ہوگئے۔ گشت کے دوران خرکمر چوکی سے ڈیڑھ کلومیٹر دور  نالے سےپانچ لاشیں بھی ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی،اسی چوکی پرگزشتہ روز پی ٹی ایم کےشرپسندوں نے حملہ کیا تھا۔