Sunday, September 8, 2024

میرانشاہ میں پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کل آپس میں ٹکرائیں گی

میرانشاہ میں پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کل آپس میں ٹکرائیں گی
September 20, 2017

چھکے۔۔چوکے لگیں گے۔۔وکٹیں اڑیں گی۔۔فاٹا کے عوام سیٹی مارنے اور تالی بجانے کو تیار ہو جائیں۔۔شمالی وزیرستان میں سجنے جارہا ہے کرکٹ کا میلہ۔۔میرانشاہ میں پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کل آپس میں ٹکرائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں 21ستمبر کو پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کرکٹ کے ستارے شاہد آفریدی، انضمام الحق، کامران اکمل، وجاہت اللہ واسطی، یونس خان، مشتاق احمد اور ریاض آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میچ پی ٹی وی اسپورٹس سے صبح پونے دس بجے لائیو دکھایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لاہور میں میچ کے دوران فاٹا میں بھی میچ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے اشتراک سے کرایا جارہا ہے۔