Saturday, May 4, 2024

میراتھون ریس کا کراچی میں انعقاد،خواتین کی بھی شرکت

میراتھون ریس کا کراچی میں انعقاد،خواتین کی بھی شرکت
July 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں میراتھون کا انعقاد  کیا گیا، صنف نازک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور  بھرپور شرکت کی۔ ریس کا انعقاد ڈیفنس کریک کلب پر کیا گیا  جس میں شریک خواتین، مرد اور بچے انتہائی پُرجوش تھے ، شرکاء کا کہنا تھا صحت مند زندگی کیلئےریس جیسے اقدامات ضروری ہیں ۔ میراتھون کے آرگنائزرز نے شہریوں کو ایسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا مشورہ دیا اور کہا کہ میراتھون کو مزیدبڑھانا چاہیے ، ریس کے شرکاء نے 4 کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کیا ۔