Friday, May 10, 2024

میراتھن ریس ، مردوں میں میزبان ملک کے رشید الامرابطی بازی لے گئے

میراتھن ریس ، مردوں میں میزبان ملک کے رشید الامرابطی بازی لے گئے
April 13, 2018
مراکش (92 نیوز) مراکش میں ہونے والی میراتھن ریس میں مردوں میں میزبان ملک کے رشید الامرابطی بازی لے گئے تو خواتین میں امریکا کی میگڈلینا نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ طویل ترین مرحلے میں شرکا نے خوب پسینہ بہایا ۔ کٹھن اور ریتلے  ٹریک نے ایتھلیٹس کا خوب امتحان لیا ۔ چوتھے مرحلے میں شرکا کو 86 اعشاریہ دو کلومیٹر کا فاصلہ 35 گھنٹوں میں طے کرنا تھا ۔ میزبان ملک کے رشید الامرابطی نے عمدہ پرفارمنس دکھائی اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ خواتین کی کیٹیگری میں بھی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ امریکا کی میگڈلینا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔