Tuesday, April 23, 2024

میرابیٹانازیباحرکات میں ملوث ہوا تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا،میاں محمود الرشید

میرابیٹانازیباحرکات میں ملوث ہوا تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا،میاں محمود الرشید
October 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے پر ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر لاہور پولیس اور محمود الرشید آمنےسامنےآگئے ۔ محمود الرشید نے گرما گرم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے خاندان کی نیک نامی برباد کردی،جیسے ہی علم ہوا بیٹے کو کہاجاؤ خود کو پولیس کے حوالے کرو۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ موقع سے بھاگنے والے پولیس اہلکار کا بیان حقیقت مان لیا گیا ، اگر میرا بیٹا کسی نازیبا حرکت میں ملوث پایا گیا تو میں اپنی وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔ میاں محمودالرشیدنے پولیس اہلکاروں پراپنے بیٹے کے دوست کوتشددکانشانہ بنانے اوراس سے 50 ہزارروپے رشوت مانگنے کاالزام بھی دھر دیا۔ وزیرہاؤسنگ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ موقع سے فرار ہونے والے پولیس اہلکار نے خود کو اور ساتھیوں کو بچانے کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ۔