Saturday, April 20, 2024

میرا کے شوہر نے ایک اور شادی کرلی،ہنگامہ کرنے پر دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ رکھ لئے

میرا کے شوہر نے ایک اور شادی کرلی،ہنگامہ کرنے پر دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ رکھ لئے
August 11, 2019
دبئی ( 92 نیوز) اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو علم ہوا تو ہنگامہ کھڑا کردیا، دونوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا،دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ اپنے پاس رکھ کر چھوڑ دیا۔ اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو چار ماہ قبل ہونے والے نکاح کا علم ہوا تو شور مچ گیا،دو روز قبل پام جمیرا کے نائٹ کلب میں کیپٹن نوید اور میرا نے مائیک پر ایک دوسرے کو گالیاں دیں۔ اس سے قبل اداکارہ میرا نے دبئی میں اپنے شوہر کیپٹن نوید اور اپنی سوتن کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس پر پولیس نے تینوں کو ایک ہفتہ قبل گرفتار بھی کرلیا،دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ بطور ضمانت رکھ کر رہائی دے دی ۔ فلم سٹار میرا نے پانچ سال قبل کیپٹن نوید سے شادی کی تھی اور کافی عرصہ شادی کو چھپائے رکھا،کیپٹن نوید نے میرا سے دوسری شادی کی تھی جبکہ نئی شادی کو ملاکر ان کی یہ تیسری شادی ہے۔ اداکارہ میرا کو پاکستان سے دبئی پہنچنے پر اپنے شوہر کی نئی شادی کا علم ہوا، میرا نے کیپٹن نوید کی اہلیہ ہونے پر امریکی گرین کارڈ حاصل کررکھا ہے جبکہ ان کے نام پر دمک والی پراپرٹی اور ایک ولا بھی ہے۔ کیپٹن نوید کی نئی بیوی نے فلم اسٹار میرا کےخلاف درخواست بھی دے دی ہے کہ انہیں ان سے جان کا خطرہ ہے،میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہے جس کی وجہ سے انہیں15اگست کو دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔