Sunday, May 12, 2024

میرا کیلئے دبئی میں قسطوں پر ولا خریدنا وبال جان بن گیا

میرا کیلئے دبئی میں قسطوں پر ولا خریدنا وبال جان بن گیا
December 26, 2019
دبئی (92 نیوز) اسکینڈل کوئین میرا شدید معاشی بحران کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ نے 2016 میں دبئی کے پوش علاقے میں قسطوں پرتقریبا 12 لاکھ درہم کا ولا خریدا تھا جن کی ادائیگی میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا۔کے ستارے گردش میں آ گے۔ دبئی میں بھی اسکینڈلز نے میرا کا پیچھا نہ چھوڑا۔ یواےای کی ریاست میں میرا کا پراپرٹی اسکینڈل سامنے آگیا،92 نیوز نے ان کی جائیداد کی دستاویزات حاصل کرلیں۔ 2016 میں اداکارہ میرا نے دبئی کے پوش علاقے میں تھری بیڈ روم کا لگژری ویلا داماک نامی فرم سے قسطوں پر خریدا تھا۔ میرا اب تک 4 لاکھ 65 ہزار 5 سو درہم کی ادائیگی کرچکی ہیں۔ 12 دسمبر کو انہوں نے 40 ہزار درہم کی جرمانے کے ساتھ ایک قسط ادا کی تھی جبکہ کمپنی کی جانب سے میرا کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں ان کو 2 لاکھ درہم مزید ادا کرنا ہونگے۔ 92 نیوز کے ذرائع کے مطابق میرا اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور ایک بار پھر شادی کیلئے بھی نئے جیون ساتھی کی تلاش میں بھی ہے۔ اگر میرا فروری میں مزید رقم کمپنی کو ادا نہیں کرتی تو ان کی 4 لاکھ 65 ہزار درہم سے زائد سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔