Sunday, April 28, 2024

 میرا کیس سمارٹ ،سویٹ اور سما ل ہے : شیخ رشید

 میرا کیس سمارٹ ،سویٹ اور سما ل ہے : شیخ رشید
January 2, 2017

 لاہور(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میراکیس سمال،سویٹ اورسمارٹ ہے،اگرانصاف پر مبنی فیصلہ آگیا توکوئی فوجی بیرکوں کی طرف نہیں دیکھے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورکے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا کہ عدالت کاجوبھی فیصلہ آیا وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگران کوسزانہیں ملنی توپھرقتل  اوراغوا کے ملزموں کے علاوہ سب کوچھوڑدیاجائے۔ ہم اللہ کی طرف دیکھ رہےہیں وہی انصاف دے گا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کاگینگ آف فائیوبیرون ملک علاج کراتاہے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز مے فیئرفلیٹس کی بینفیشری میں شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ میں 2018  میں نوازشریف کووزیراعظم نہیں دیکھ رہا۔ ان کاکہناتھاکہ بلاول بھٹو پرزرداری بھاری ہوگئےہیں،اگرایسانہ ہوتاتونئی نسل میں جوڈوکراٹے ہورہا ہوتا۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ کمشنری نظام بلدیاتی نمائندوں کواختیار  نہ دینےکےلئے لایاگیا ہے۔ عمران  خان کوجاوید ہاشمی کی باتوں کاجواب نہیں دینا چاہئے۔