Saturday, April 20, 2024

میرا کام پرفارمنس دینا ٹیم میں شامل کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے: کامران اکمل

میرا کام پرفارمنس دینا ٹیم میں شامل کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے: کامران اکمل
March 6, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل ٹو میں اپنی کارکردگی سے پی سی بی حکام اور سلیکشن کمیٹی کو اپنی طرف متوجہ کرانے والے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فارمیٹ میں بطور بیٹسمین قومی ٹیم میں خدمات انجام دینے کو تیار ہیں۔ ٹیم میں شامل کرنا قومی سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ تفصیلات کےمطابق سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹیم میں منتخب نہ ہو نے پر مایوس ہو ئے بغیر اپنی فٹنس اور فارم کی بنیاد پرتینوں فارمیٹ  میں کھیل رہے ہیں اور اللہ کاشکر ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بہتر فارم دکھا رہے ہیں۔ اپنے بلے اور وکٹ کیپنگ گلوز سے شاندارکارکردگی دکھانے والے سٹائلش بیٹسمین نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لئے فرنچائز مالک جاوید آفریدی، سابق کپتان شاہد آفریدی اور انہوں نے غیر ملکی  کھلاڑیوں کو آمادہ کیاجس پر وہ کھیلنے آئے اوردنیا میں ایک اچھا پیغام گیا۔ کامران اکمل نے کہا  کہ ابھی قومی ٹیم میں ان کا نام نہیں آیا، اگر انہیں موقع دیا گیا تو ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔