Friday, April 26, 2024

میرا شوہر ہونے کا دعویدار عتیق الرحمان جھوٹی پبلسٹی چاہتا ہے : میرا

میرا شوہر ہونے کا دعویدار عتیق الرحمان جھوٹی پبلسٹی چاہتا ہے : میرا
December 22, 2015
لاہور(92نیوز)اداکارہ میرا نے  دو ہزار سولہ میں شادی کرنے کا اشارہ دے دیا کہتی ہیں کہ وہ اپنے دلہا کی تلاش میں ہیں  اُن کے ساتھ  شادی کے دعویدار صرف پبلسٹی چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آنکھوں پر سیاہ  چشمہ  کالا کوٹ پہنے اور  ہینڈ بیگ تھامے اداکارہ میرا تنسیخ نکاح  کیس کے سلسلے میں سول کورٹ پیش ہوئیں فلمسٹار  نے عدالتی احاطے میں انٹری ماری تو وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد اپنے کام چھوڑ کر ان کا دیدار کرنے لگ  گئی۔ عدالت میں اداکارہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن جھوٹی پبلسٹی چاہتے ہیں جعلی نکاح نامے کا کسی یونین کونسل میں ریکارڈ موجود نہیں، جبکہ عتیق الرحمن کے وکیل نے نکاح نامہ اصلی قرار دیا اور کہا کہ، کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے دعوی پر کارروائی نہ کی جائے. جس پر عدالت نے مزید سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کر دی اداکارہ نے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی الگ اندازمیں دیااور کہا کہ  جب شادی کریں گی تو سب کو بلائیں گی.