Saturday, April 20, 2024

میرا تبادلہ کرکے زیادتی کی گئی :ایس ایس پی راؤانوار

میرا تبادلہ کرکے زیادتی کی گئی :ایس ایس پی راؤانوار
May 1, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ میرا تبادلہ کرکے زیادتی کی گئی جبکہ  ان  کی جگہ چارج سنھبالنے والے ایس ایس پی پیرمحمدشاہ  کا کہنا ہے کہ عبدالفتح سانگری  دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کاحصہ تھے۔ نائنٹی ٹونیوزکے پروگرام  فالواپ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے معطل ایس  ایس پی راؤ انوارنے کہا کہ انہوں نے اختیارات  سے کوئی تجاوز نہیں کیا۔ انہوں نے صرف مجرموں کو پکڑا ہےاس موقع پرایس ایس پی ملیرکا اضافی چارج لینے والے پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ اس تبادلے سےملیر میں جاری آپریشنز متاثر ہوں گے کیونکہ جو مہارت  راؤ انوار کے پاس تھی اورکسی کے پاس نہیں ۔ ایس ایس پی  راؤانوارنے یہ بھی بتایا کہ عبدالفتح سانگری کے قاتلوں کی نشان دہی کرلی ہے، جلد ہی اس گروپ تک پہنچ جائیں گے۔