Tuesday, May 7, 2024

میرا اقامہ تنخواہ والا نہیں تھا، احسن اقبال

میرا اقامہ تنخواہ والا نہیں تھا، احسن اقبال
April 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرا اقامہ  تنخواہ والا نہیں  ، جو تھا وہ باعث فخر اور عزت والی بات ہے ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ابرارالحق تقاریر کرنے کی بجائے میرے خلاف سپریم کوٹ جائیں ، اقامہ کی حقیقت خود بخود معلوم ہو جائےگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ابرارالحق الیکشن کی تیاری کریں ہم ان کی ضمانت ضبط کروا دیں گے ۔