Sunday, May 19, 2024

میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کی اجازت

میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کی اجازت
October 7, 2019
میرپور(92 نیوز) زلزلے سے متاثرہ میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کھولنے کل سے کی اجازت دیدی گئی۔ 24 ستمبر کے زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر اور گردنواع کے تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہو گئے تھے۔ 24 ستمبر کے زلزلے میں میرپور شہر اور گردنواح کے 289 تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر میرپور نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو بند کر دیا تھا۔ [caption id="attachment_244425" align="alignnone" width="732"]میر پور، 102 تعلیمی ادارے، کل، کھولنے کی اجازت، 92 نیوز میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کی اجازت[/caption] ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز کی سربراہی میں سروے ٹیم بنائی گئی جس نے سروے کرنے کے بعد 102 تعلیمی اداروں کو کل کھولنے کی اجازت دی جبکہ دیگر اداروں کو مرمت کے بعد منظوری لینے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی۔ کچھ تعلیمی اداروں کو شیلٹر فراہم کیے گئے ہیں جہاں بچوں کی کلاسیں لی جائیں گی۔