Tuesday, May 21, 2024

میر پور خاص ، کاروکاری کے الزام میں نوجوان قتل ، خاتون زخمی

میر پور خاص ، کاروکاری کے الزام میں نوجوان قتل ، خاتون زخمی
October 21, 2019
میر پور خاص ( 92 نیوز) میر پور خاص کے گاؤں میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کر کے ایک شخص نے نوجوان کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق میرپورخاص کے نواحی علاقے میں کاروکاری کے الزام میں ایک شخص نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل اور ایک خاتون کو زخمی کر دیا ۔جاں بحق ہونے  نوجوان  کی شناخت  ناظم احمدانی کے نام سے ہوئی۔ زخمی خاتون کی شناخت شائلہ کے نام سے ہوئی ،جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارباب علی احمدانی کو گرفتار کر لیا   ۔