Friday, May 17, 2024

میر پور آزاد کشمیر کے دولہے کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

میر پور آزاد کشمیر کے دولہے کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
October 12, 2019
شاہ کوٹ(92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر کے دولہےمیاں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، دولہا بارات لے کر شاہ کوٹ پہنچا لیکن ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب دلہن کے گھر والے تالا لگاکر فرار ہوچکے تھے، دلہے نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔ دولہا میاں بہت سے ارمان لے کر خوشی خوشی میر پور آزاد کشمیر سے بارات لے کر شاہکوٹ پہنچے مگر وہ ہوگیا جو سوچا بھی نہ تھا۔ دولہا میاں بارات تو لے آئے مگر استقبال کیلئے کوئی بھی موجود نہ تھا، شاہکوٹ میں واقع دلہن کے گھر والے تالا لگاکر فرار ہوچکے تھے، پڑوسیوں کو بھی خبر نہ ہوئی کہ دلہن اور اس کی فیملی کہاں گئی؟۔ دولہا نے دلہن نہ ہونے پر گھر کے باہر دھر دے دیا اور کہا وہ اپنی دلہن لئے بغیر واپس نہیں جائے گا، دولہا کا کہنا ہے دلہن والے طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے لے چکے ہیں، وہ کون واپس کرائے گا؟۔ علاقے کے لوگ بھی دلہن والوں کے گھر پر بارات دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم کوئی بھی یہ نہ بتاسکا کہ دلہن اور اس کی فیملی کہاں گئی۔