Saturday, May 11, 2024

میر پور آزاد کشمیر میں آٹھویں روز بھی امدادی کارروائیاں جاری

میر پور آزاد کشمیر میں آٹھویں روز بھی امدادی کارروائیاں جاری
October 1, 2019
میر پور ( 92 نیوز) زلزلہ سے متاثرہ میر پور آزاد کشمیر میں آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، گورنرپنجاب چودھری سرور بھی میرپور روانہ ہوگئے، زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ اور زخمیوں  کی عیادت کریں گے، جاتلاں میں  متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔ میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، پاک فوج کے جوان،حکومتی ادارے اور فلاحی تنظیمیں  مصروف عمل ہیں، گورنرپنجاب  بھی  میرپور روانہ ہو گئے ۔

وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

پاک آرمی اور تعمیراتی اداروں کے تعاون سےنہر اپر جہلم پرعارضی پلوں کے ذریعے متاثرہ آبادیوں سے رابطہ بحال کیا جارہا ہے ، زلزلہ سے متاثر بجلی نظام مکمل ٹھیک کر دیا گیا ، یو این کے کنٹری ہیڈ بھی کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آزمائش میں زلزلہ متاثرین کیساتھ ہیں ، فردوس عاشق

زلزلہ سے تعلیمی اداروں کی عمارتیں متاثر ہونے سےتدریسی عمل شروع نہ ہوسکا،ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو خیمہ اسکول میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،150خیمے اسکولوں کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے،200آج دیئے جائیں گے،تعلیمی ادارے 2اکتوبرتک بند رہیں گے۔