Friday, May 17, 2024

میر عبدالقدوس بزنجو کی کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

میر عبدالقدوس بزنجو کی کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
November 3, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں صوبے میں سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لانے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعلی کو کور کمانڈر کی جانب سے وزارت اعلی کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی گئی۔ کور کمانڈر نے وزیراعلی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔