Friday, April 19, 2024

میر شکیل الرحمان کیس، نیب کا نواز شریف کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ

میر شکیل الرحمان کیس، نیب کا نواز شریف کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ
April 26, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) میر شکیل الرحمن کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

میر شکیل الرحمان کیس میں نیب کی جانب سے  متعدد بار نواز شریف کو طلب کیا گیا ، پیش نہ ہونے پر نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری  کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سےنواز شریف کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔