Thursday, April 25, 2024

میر تقی میر کی زندگی پر بنی فلم ماہِ میر کا پریمیئر شو، شوبز شخصیات سمیت سٹار کاسٹ کی خصوصی شرکت

میر تقی میر کی زندگی پر بنی فلم ماہِ میر کا پریمیئر شو، شوبز شخصیات سمیت سٹار کاسٹ کی خصوصی شرکت
May 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) میر تقی میر کی زندگی پر مبنی فلم ماہِ میرکا پریمیئر شو لاہور میں منعقد ہوا جس میں شوبز شخصیات سمیت فلم کی سٹار کاسٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سرمد سبھائی کی تحریر کردہ فلم ماہِ میر کی کہانی ایک ماڈرن ڈے شاعر جمال کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کے مشکل فیز سے گزر رہا ہوتا ہے۔ فلم میں شاعر جمال کے ساتھ ساتھ اداکار فہد مصطفٰی کو میر تقی میر کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح میر نے اپنی زندگی کے مشکل وقت گزارے۔ فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفٰی، امان علی، صنم سعید، منظر سبھائی، علی خان اور دیگر شامل ہیں۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم ماہِ میر پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک مثبت اضافہ ہے۔ فنکاروں سمیت فلم دیکھنے کیلئے فلمبینوں کی بڑی تعداد فورٹرس سکوائر مال میں موجود تھی جنہوں نے فلم کو بے حد پسند کیا۔