Thursday, April 25, 2024

میخائل میشوسٹن روس کے نئے وزیر اعظم نامزد

میخائل میشوسٹن روس کے نئے وزیر اعظم نامزد
January 16, 2020
ماسکو ( 92 نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میخائل میشوسٹن کو نیا وزیراعظم نامزدکردیا اورآئین میں اصلاحات کیلئے ترامیم کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے آئین میں ترامیم کی تجویز کے بعد ملک کے وزیر اعظم دمِتری میدویدیف اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا جو صدر نے منظور کر لیا ۔ ٹیکس سروسز کے سربراہ میخائل میشوسٹن کو وزیراعظم نامزد کر دیا ۔ دمِتری میدویدیف نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کی طرف سے حکومت میں مجوزہ تبدیلیوں کی روشنی میں وہ عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ پیوٹن نے انہیں صدارتی سیکیورٹی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔