Sunday, May 12, 2024

میجر محمد شبیرشریف کے یومِ شہادت پر آرمی چیف کی جانب سے یادگار پر گلدستہ رکھا گیا

میجر محمد شبیرشریف کے یومِ شہادت پر آرمی چیف کی جانب سے یادگار پر گلدستہ رکھا گیا
December 6, 2020

راولپنڈٰی (92 نیوز) میجر محمد شبیرشریف شہید نشانِ حیدر کے 49 ویں یومِ شہادت کے موقع پر پُروقار تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی یادگار پر گلدستہ رکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور میں شہید کی یادگار پر پھول رکھے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا۔ میجر جنرل رضا نے آرمی چیف کی طرف سے پھول چڑھائے۔