Saturday, May 18, 2024

میجر شبیر شریف کی شہادت کو 46 برس بیت گئے

میجر شبیر شریف کی شہادت کو 46 برس بیت گئے
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے دادِ شجاعت دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجرشبیرشریف کی شہادت کو 46 برس بیت گئے۔
انیس و اکتہر کی پاک بھارت جنگ میں میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی سیکٹر پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔
جرأت و بہادری کی غیر معمولی داستان رقم کرنے پر انہیں نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔ قوم کے اس عظیم سپوت کا آج 47واں یومِ شہادت ہے۔
ضلع گجرات کے قصبے کنجاہ میں جنم لینے والےمیجر شبیر شریف شہید،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کے بھانجے تھے ۔
وہ ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر پانے کے علاوہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنی غیر معمولی بہادری پر ستارہ جرأت بھی حاصل کر چکے تھے۔
دسمبر 1971ء میں اپنے سے کئی گنا طاقت ور دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر شہادت پانے والے اس عظیم سپوت پر قوم ، ملک اور سلطنت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ۔میجر شبیر شریف شہید کی تدفین لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔