Thursday, May 9, 2024

میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
December 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔جرات ، بہادری  اور شجاعت کے اس عظیم علمبردار نےا کہتر کی جنگ پر دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ انہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے نواز گیا۔ جب جب ارض پاک کی حرمت کی بات آئی، جانثاران وطن نے بہادری و سرفروشی  کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ انہیں دیکھ کر آج بھی دشمن پر ہیبت طاری ہوجاتی ہے۔ پاک سرزمین کے ایسے ہی جانثار میجر شبیر شریف شہید ہیں جنہوں نے انیس سو  اکتہر کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنےچبوا دئیے۔ انیس سو اکتہر کی جنگ میں میجرشبیرشریف کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹرمیں فرنٹیئرفورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کواونچے بند پرقبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی،  میجر شبیر شریف نے  اس بڑے  معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو جہنم واصل کیا اور 28 کو  قیدی بنایا۔ گھمسان کی لڑائی میں  دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ ہوئے۔ 6 دسمبر 1971 کودشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے ٹینک کا ایک گولہ میجرشبیرشریف کو آلگا اور وطن عزیز کا یہ بہادر سپوت ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا۔۔۔ انہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے نواز گیا، میجر شبیر شریف کے  ماموں میجر عزیز بھٹی بھی نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، آپ  کے چھوٹے بھائی جنرل راحیل شریف پاکستان آرمی کے سپہ سالار کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔