Monday, May 6, 2024

میجر ریٹائرڈ احسن کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیو زکو موصول

میجر ریٹائرڈ احسن کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیو زکو موصول
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)میجر ریٹائرڈ احسن کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی موٹر سائیکل سوار ملزموں نے صرف 24 سیکنڈ میں میجر ریٹائرڈ احسن کو قتل کیا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل لفٹروں کے ہاتھوں میجر ریٹائرڈ احسن کا قتل واردات کی سی سی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم صبح 7 بجکر 41 منٹ اور 49 سیکنڈ پر میجر ریٹائرڈ احسن کو روکتے ہیں،،اس دوران ملزموں اور مقتول کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے بھی دیکھی جا سکتی ہے ملزموں نے پہلے موٹر سائیکل پر اور ہاتھا پائی کے بعد میجر ریٹائرڈ احسن پر براہ راست فائرنگ کی اور7 بجکر  42 منٹ اور 13 سیکنڈ پر مقتول کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ قتل اور موٹر سائیکل چھیننے کی اس واردات کا کل دورانیہ صرف 24 سیکنڈ ہے دوسری جانب پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر واضح کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تا کہ ملزموں کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔