Thursday, April 25, 2024

میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
June 30, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارک دی۔ شہبازشریف نے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون کا اس عہدے پر پہنچنا ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے طاقتور پیغام ہے کہ زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔