Saturday, May 11, 2024

میجر جنرل بابر افتخار، میجرجنرل آصف غفور کی جگہ پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر

میجر جنرل بابر افتخار، میجرجنرل آصف غفور کی جگہ پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر
January 16, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) میجر جنرل بابر افتخار کو میجرجنرل آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل اظہر وقاص ڈی جی ایم آئی بنا دیئے گئے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اردن کے رائل کمانڈاینڈاسٹاف کالج سے بھی گریجویشن کر رکھی ہے۔ میجرجنرل بابرافتخارکا تعلق آرمڈکور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر جنرل بابرافتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتےہیں۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری، آرمڈ بریگیڈز کی کمانڈ بھی کی تھی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1217772262058876928?s=20 میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بحیثت ڈی جی آئی ایس پی آر مدت کے دوران تعاون پرسب کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے بطور خاص ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ہم وطن پاکستانیوں کی محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ بہت کم ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے دعا گو ہوں۔