Tuesday, April 16, 2024

میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پنجاب رینجرز  کی کمان سنبھال لی  

میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پنجاب رینجرز  کی کمان سنبھال لی  
January 14, 2017
لاہور(92نیوز)میجر جنرل اظہرنویدحیات خان نے پاکستان رینجرز پنجاب کی کمان سنھبالی۔ سبکدوش ہونے والے ڈی جی  میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کمان کی روایتی چھڑی میجر جنرل اظہرنویدحیات خان کے سپرد کی۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں سیکٹر کمانڈرز اور رینجرز کے دیگر اعلٰی افسران  نے شرکت کی ۔اپنے الوداعی بیان میں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب  میجر جنرل عمر فاروق برکی نے تمام اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی اعلیٰ روایات اور روشن تاریخ کے ساتھ پنجاب رینجرز ایک بے مثال قوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب رینجرز ریاست کی سیکورٹی کااہم جز ہے جو کہ نہ صرف مشرقی سرحدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے بلکہ پنجاب، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں درپیش اندرونی خطرات سے بھی نبردآزما ہے۔