Sunday, September 8, 2024

میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنر ل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل بنادیا گیا

میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنر ل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل بنادیا گیا
July 18, 2016
راولپنڈی(92نیوز)میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنر ل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل بنادیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو ترقی دے کر پاک فوج کا سرجن جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔آصف ممتازسکھیرااس وقت جی ایچ کیومیں ڈپٹی سرجن جنرل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا لیفٹیننٹ جنرل عمران مجیدکی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید وائس چانسلرنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزمقرر کردیا گیا ہے ۔