Saturday, May 11, 2024

میجر اسحاق کو شہید کرنیوالا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک

میجر اسحاق کو شہید کرنیوالا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک
January 4, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) امن کے مزید دو دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ظاہر شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہلاک کیا گیا  ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔

دوسری جانب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران چار دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ۔