Thursday, March 28, 2024

میثاق معیشت پر وزیر اعظم اپنا نظریہ دیں ، مشاورت کےبعد جواب دینگے، آصف زرداری

میثاق معیشت پر وزیر اعظم اپنا نظریہ دیں ، مشاورت کےبعد جواب دینگے، آصف زرداری
June 22, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنا نظریہ دیں، مشاورت کے بعد جواب دیں گے،ایمنسٹی اسکیم وزیراعظم کیلئے بری ہوگی، خورشید شاہ بولے ایک طرف معیشت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف این آراو کا الزام لگاتے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس آمد پہنچے ،  صحافی نے سوال کیا کہ حکومت نے میثاق معیشت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،کیا کہیں گے،جس کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنا نظریہ دیں، مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایمنسٹی کے اچھے برے ہونے کے صحافی کے سوال پر  کہا ایمنسٹی اسکیم وزیراعظم کیلئے بری ہوگی۔ پی  پی رہنما خورشید شاہ  بولے ایک طرف معیشت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف این آراو کا الزام لگاتے ہیں،حکومت کی منفی سوچ ہے،اب عمران خان خودمیثاق معیشت کے لیے اپوزیشن سے رابطے کریں۔۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ این آراو کی ضرورت ان کو پڑے گی،اسپیکر سے بات کی تو نتیجہ ملا این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن کا بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینا منفی بات ہوگی۔