Monday, September 16, 2024

میتھیوبیرٹ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد

میتھیوبیرٹ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد
August 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے مزید جسمانی ریمانڈکےلئے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جبکہ عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو مکمل چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق جاسوسی کے شبے میں بلیک لسٹ کئے جانیوالے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے نے عدالت سے مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ایف آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اورآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔