Friday, April 26, 2024

میاں چنوں : گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تینوں مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

میاں چنوں : گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تینوں مزدوروں کی نماز جنازہ ادا
July 7, 2015
میاں چنوں(92نیوز)گوادرمیں دو رروز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے تینوں مزدوروں کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد آبائی گاؤں کے قبر ستان میں سپر د خاک کردیا گیا،جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق د و روز قبل گوادر میں محنت مزدوری کی غرض سے جانیوالے مزدور ذیشان، اظہر اور اشفاق کی میتیں دو روز بعد انکے گاؤں 101/15میاں چنوں  میں پہنچادی گئیں،جہاں پر تینوں افراد کی نماز جنازہ گاؤں کے گراونڈ میں اداکی گئی۔ جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے، اس موقع پرہرآنکھ پر نم تھی،مقتولین کے ورثاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیاروں کا کیا قصور تھا آخر کب تک اسی طرح ہمارے پیارے اپنی جانیں دیتے رہیں گے،ورثاء نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔