Thursday, April 25, 2024

میاں چنوں :پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت ،لواحقین نےاحتجاج کرتے ہوئے لاہور ملتان  روڈ بلاک کردیا

 میاں چنوں :پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت ،لواحقین نےاحتجاج کرتے ہوئے لاہور ملتان  روڈ بلاک کردیا
May 31, 2015
میاں چنوں(92نیوز)میاں چنوں میں تھانہ صدر پولیس کی حراست میں تشدد سے ملزم جہانگیر بلوچ دم توڑ گیا۔ مرحوم کے  ورثا نے تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے ملتان اور لاہور جی ٹی روڈ بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ صدر میں ملزم جہانگیر پولیس تشدد سے دم توڑگیا جس کے مرنے کی اطلاع جب اس کے گھر والوں کو دی گئی تو اس کے رشتہ داروں اور محلے کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤکر لیا ۔ مظاہرین کے احتجاج کے دوران لاہور ملتان جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی جس گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ۔ سخت گرمی میں مسافروں کو بھی انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی۔