Saturday, May 18, 2024

میاں چنوں میں سو سے زائد گھوڑوں کے ساتھ نیزہ بازی کا عالمی ریکارڈ قائم

میاں چنوں میں سو سے زائد گھوڑوں کے ساتھ نیزہ بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
March 27, 2019

 میاں چنوں (92 نیوز) میاں چنوں میں آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ  میں 500 کھلاڑیوں نے  شرکت کی۔ 102 گھوڑوں نے ایک ساتھ کھیل پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ موضع حسین پورا میں 2 روزہ آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد ہارس کلبوں کے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد علی سلطان اور صاحبزادہ احمد علی سلطان تھے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے جبکہ ہزاروں شائقین نے بھی خوب حوصلہ افزائی کی۔

 ٹورنامنٹ میں 102 گھوڑوں نے بیک وقت کھیل پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔