Friday, April 26, 2024

میاں نواز شریف سے ن لیگ اوورسیز کے دورکنی وفد کی ملاقات

میاں نواز شریف سے ن لیگ اوورسیز کے دورکنی وفد کی ملاقات
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ن لیگ اوورسز کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ مسلم لیگ ن اوورسیز کے سیکرٹری جنرل شیخ قیصر کے مطابق  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیون کے مسائل بلاتخصیص حل کیے جائیں گے۔ بیرون ملک رہنے والے مسلم لیگی کارکن حکومت کی دوسالہ کارکردگی سے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کریں۔ وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام سے پاکستان معاشی ترقی کریگا۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن اوورسیز کے  دو رکنی وفد شیخ قیصر اور جاپان کے صدر ملک نور خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو  حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور میٹرو منصوبے پر مبارکباد دی۔