Friday, April 26, 2024

میاں نواز شریف جسمانی کے ساتھ دماغی مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں ، جلیل شرقپوری

میاں نواز شریف جسمانی کے ساتھ دماغی مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں ، جلیل شرقپوری
October 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے میاں نواز شریف کی نیت ٹھیک نہیں۔ جسمانی کے علاوہ دماغی مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔ لاہور پرس کلب میں میٹ دی پریس سے بات چیت میں جلیل احمد شرقپوری نے نوازشریف کو ذہنی بیمار قرار دے دیا۔ انہوں نے ایاز صادق کے بیان کو بھی نوازشریف کے بیانئے کا تسلسل قرار دیا، بولے کہ انہیں شرمندگی ہے۔ جلیل احمد شرقپوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اکثریت نے ووٹ دیا، اگر ووٹ کی عزت ہے تو عمران خان کے ووٹ کو بھی عزت دینی چاہئے۔ مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کسان کو مراعات دینے کی اپیل کی۔