Saturday, April 20, 2024

میاں صاحبان کا آخری وقت آچکا ہے ،قمر زمان کائرہ

میاں صاحبان کا آخری وقت آچکا ہے ،قمر زمان کائرہ
December 12, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحبان کا آخری وقت آچکا ہے ۔ اللہ نے نواز شریف کی رسی کھینچ دی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کمیشن خود شہباز شریف نے بنایا تھا ۔ اب کہتے ہیں انہیں ذمہ دار کا تعین کرنے کرنے کا اختیار نہیں ۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ شریف خاندان کیخلاف فیصلہ آجائے تو کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے ۔ احسن اقبال اب کہتے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تو ذمہ دار پیپلزپارٹی ہو گی جبکہ خود حکومت نے حلقہ بندیوں کا بل چار سال سے روکے رکھا ہے ۔ حکمران قوم کو بتائیں کہ ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے انہوں نے کوئی قدم بھی اٹھایا ہے ۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا میاں صاحب میں شائد پھر جاگ پنجاب جاگ کا نعرہ جاگ رہاہے ۔