Wednesday, May 1, 2024

میاں صاحب کی مدد کرے تو بھلائی مخلوق،نہ کرے تو خلائی مخلوق بن جاتی ہے ، بلاول بھٹو

میاں صاحب کی مدد کرے تو بھلائی مخلوق،نہ کرے تو خلائی مخلوق بن جاتی ہے ، بلاول بھٹو
May 7, 2018
منڈی بہاؤالدین ( 92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب میاں صاحب کی مدد کرے تو بھلائی مخلوق،نہ کرے تو خلائی مخلوق بن جاتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین  اور گوجرہ میں خطاب کے دوران عمران خان اور آصف علی زرداری کر تنقید کا نشانہ بانتے ہوئے کہا کہ دونوں اقتدار کے بھوکے ہیں  ، خان صاحب کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور،بتائیں انہوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کیا؟۔ ممبر سازی مہم  کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کے طوفانی دورے جاری  ہیں ، منڈی بہاؤالدین میں سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرجوش خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  میاں صاحب کی مدد کرے تو بھلائی مخلوق نہ کرے تو خلائی مخلوق بن جاتی ہے ۔ گوجرہ میں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو بولے کہ کچھ پارٹیاں  نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں،حالانکہ  نہ وہ خود نوجوان ہیں اور نہ ہی نوجوانوں کے لئے کچھ  کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آمر آتے ہیں کبھی ان کی اولادیں  آتی ہیں  ، حکمران  لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم  ہو گئی  جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ پی پی چیئرمین نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت بھی کی ۔